15 مارچ 2012 - 20:30

مصر کے بزرگ عالم دین شیخ محمد علاءالدین مدحی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر شام میں صہیونی ریاست اور امریکہ کی سازشوں پر عمل کررہے ہیں۔

ابنا: مصر کے اس بزرگ عالم دین نے سوال کیا کہ کیا قطر اور سعودی عرب میں جمہوریت ہے جو یہ ممالک شام کے امور میں مداخلت کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کا اسلام سے کوئي واسطہ نہیں ہے ۔شیخ مدحی نے پریس ٹی وی سے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب ہرسال امریکہ سے ہتھیار خریدتا ہے اور یہ ہتھیار کس کےخلاف استعمال کرتا ہے؟ انہوں نے خود ہی جواب دیتےہوئے کہا کہ ان ہتھیاروں کو یمن میں الحوثی تحریک کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ہی ہتھیاروں سے بحرین میں عوام کا قتل عام کیا جارہا ہے اور شام کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مصر کے اس عالم اھل سنت نے سوال کیا کہ سعودی عرب اور قطر اسرائیل کے خلاف جنگ کیوں نہیں کرتے کیونکہ وہ اسرائيل کے ایجنٹ ہیں۔ شیخ مدحی نے کہا کہ حزب اللہ واحد تحریک ہے جو صہیونی ریاست کا مقابلہ کررہی ہے اور صہیونی ریاست شام کو تباہ کرکے حزب اللہ کوختم کرنا چاہتی ہے ۔ شيخ مدحی نے اسرائیل کے مفادات کے لئے کام کرنے کی بنا پرسعودی عرب کے العربیہ اور قطر کے الجزیزہ ٹی وی چینلوں کی مذمت کی۔ یاد رہے شام میں امریکہ اور اسکے عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہیں اور عوام کا

قتل عام کررہے ہیں۔

........

/169